منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان ’بوڑھے‘ ہیں، پاکستانی ماڈل کا کام کرنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ماڈل روما مائیکل نے شاہ رخ خان کو ’بوڑھا‘ قرار دے کر ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار دیا۔

گزشتہ ماہ مس گرینڈ انٹڑنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مشہور پاکستانی ماڈل روما مائیکل نے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔

ایک ڈیجیٹل میڈیا آؤٹ لیٹ انٹرویو میں سپر ماڈل نے کہا کہ کچھ خواب اور اہداف مقرر ہیں،۔روما مائیکل کے مطابق زندگی میں کوئی مقصد نہ رکھنے والے ان کے مطابق ہارتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میرے اہداف تھے کہ مس گرینڈ انٹرنیشنل میں حصہ لینا اور ڈراموں میں اداکاری کرنا جو کہ مکمل ہوگئے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کوئی فلم فہرست میں ہے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ نسبتاً کم عمر لڑکے کے مقابل کاسٹ ہونا پسند کریں گی۔

روما مائیکل نے کہا کہ وہ کافی بوڑھے ہیں اس لے ہم ایک جوڑے کے طور پر اچھے نہیں لگیں گے، میں 29 سال کی ہوں اور وہ 50 کے اوپر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے اگلے مقاصد میں بالی ووڈ، ہالی ووڈ فلموں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی فیشن شوز بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں