پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے ارجنٹائن میں جنوبی امریکا کی سب اونچی پہاڑی ماؤنٹ اکونکاگو سر کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما ثمرخان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، انھوں نے ارجنٹائن میں جنوبی امریکا کی سب اونچی پہاڑی ماؤنٹ اکونکاگو سر کرلی۔
ثمرخان نے صبح 4 بجے 9 خواتین کوہ پیماؤں کے ساتھ سفر کا آغاز کیا اور دوپہر 2 بجے چوٹی سر کی۔
- Advertisement -
اس موقع پر ثمر نے کہا کہ چوٹی سر کرنا چیلنجز سے بھرپور سفر تھا جس میں سب سے زیادہ مسئلہ سردی اور ہوا کا تھا لیکن اللہ کی مدد اور پاکستانی قوم کی دعاؤں سے مشکلات کے باوجود چوٹی سرکرلی۔
..