اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستانی کوہ پیماؤں کی ‘کے ٹو ‘ سر کرنے کی فیصلہ کن مہم جوئی جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسکردو : پاکستانی کوہ پیماؤں کی کے ٹو سرکرنےکی فیصلہ کن مہم شروع کردی ہے، محمد علی سدپارہ کا کہنا تھا کہ 5 فروری کو کے ٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیماؤں کی کے ٹو سرکرنےکی فیصلہ کن مہم جوئی جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ٹو سر کرنےکا سفر آج صبح4 بجے شروع ہوا، مہم جوئی میں محمد علی سدپارہ، ان کے بیٹے ساجد اور آئس لینڈ کے جان اسنوری ٹیم میں شامل ہیں۔

آئس لینڈ کےجان اسنوری کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کن مہم شروع کی ہے ، آج کیمپ 2 تک جائیں گے اور رات وہی گزاریں گے، ساجد اور محمد علی سدپارہ بھی ساتھ ہوں گے۔

جان اسنوری نے کہا کہ 4 فروری کی صبح 8 بجے کیمپ 3 جائیں گے اور 4 فروری کو رات 9 بجے فیصلہ کن مہم شروع کریں گے جبکہ 5 فروری کو کے ٹو سر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

محمد علی سدپارہ کا کہنا تھا کہ 5 فروری کو کے ٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرائیں گے، میں اور ساجد آکسیجن کے بغیر کے ٹو سر کرنے کی کوشش کریں گے۔

کوہ پیماؤں نے پیغام میں کہا کہ حوصلہ افزائی کے پیغامات نے ہمیں اور مضبوط بنا دیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مہم کامیاب ہوئی تو باپ بیٹے کاساتھ مہم جوئی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگا، کے ٹو پر اسوقت مختلف ممالک کے 30 سے زائد کوہ پیماموجودہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں