آسٹریلیا ویمنز بگ بیش لیگ کے اس سیزن میں پاکستانی نژاد امپائرز خدمات انجام دینگے۔
تفصیلاے کے مطابق تین پاکستانی نژاد آسٹریلوی امپائرز ویمنز بگ بیش لیگ میں امپائرنگ کریں گے، پاکستانی نژاد آسٹریلوی امپائرز احمد خان، سید ہمایوں اور محمد قریشی لیگ میں شامل ہیں۔
تینوں امپائرز مین بگ بیش لیگ میں فورتھ امپائر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیں گے، اس کے علاوہ یہ تینوں امپائرز ویمنز نیشنل کرکٹ لیگ، ٹویوٹا سیکنڈ الیون اور انڈر ایج نیشنل چیمپئنز لیگ میں بھی امپائرنگ کریں گے۔