اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستانی پاسپورٹ 199 ممالک کی فہرست میں 196 نمبرپر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستانی پاسپورٹ دنیا کی بُری دستاویز بن گیا، دنیا کے199 ممالک کی فہرست میں 196 نمبر آگیا۔ سویڈن پہلے نمبر پر بیلجیئم دوسرے اٹلی اور سپین تیسرے نمبر پرجبکہ بھارت 160ویں اور افغانستان سب سے آخری نمبر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک امریکی کمپنی کے سروے میں پاکستانی پاسپورٹ کو سفر کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ برے ممالک کے پاسپورٹ میں شمار کیا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 199 ممالک کی فہرست میں پاکستان کے پاسپورٹ کا درجہ 196 نمبر پر رکھا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نومیڈ کیپیٹلسٹ نامی فرم دنیا بھر کے ممالک کو پانچ چیزوں کی وجہ سے درجہ دیتی ہے جن میں ویزہ، فری ٹریول، ٹیکسوں کا نظام، ان کی بین الاقوامی ساکھ، دہری شہریت اور وہاں کی شہری آزادی شامل ہیں۔

- Advertisement -

اس میں بغیر ویزہ سفر کی سہولت کو 50 فیصد رینکنگ دی گئی ہے، جبکہ ٹیکسیشن کو 20 فیصد، ساکھ کو 10 فیصد، دہری شہریت کو 10 فیصد اور مجموعی ساکھ کو بھی 10 فیصد رینکنگ دی گئی ہے، ہر ملک کی ویلیو اس کے انفرادی اسکور کو دیکھ کر لگائی جاتی ہے۔

نومیڈ پاسپورٹ انڈیکس 2017 کے مطابق 199 ممالک کی فہرست میں سویڈن پہلے نمبر پر آیا ہے جبکہ بیلجیئم دوسرے اور اٹلی اور سپین تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔

برطانیہ کا اس فہرست میں 16 واں نمبر، امریکہ کا 35 واں، انڈیا کا 160 واں جبکہ آخری نمبر پر افغانستان ہے۔ آخری پانچ ممالک میں بالاترتیب لیبیا (195)پاکستان (196)، اریٹریا (197)، عراق (198) اور افغانستان (199) شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں