ٹوکیو: جاپان نے ایک بار پھر دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا جبکہ پاکستان کی پوزیشن گزشتہ سال کی نسبت دو درجے بہتر ہوئی ہے۔
عالمی ادارے ہینلے کی جانب سے دنیا کے 107 ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ جاری کردی گئی جس کے مطابق جاپان پہلے نمبر پر رہا جبکہ سنگاپور تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلا گیا۔
دنیا بھر کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے ہینلے نے سال 2020 کے پاسپورٹس کے حوالے سے نئی رینکنگ جاری کردی۔ ہینلے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہری 191 جبکہ سنگاپور کے شہری 190 ممالک اور شہروں کا سفربنا کسی روک ٹوک سفر کرسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جرمنی اور جنوبی کوریا تیسرے، فن لینڈ اور اٹلی چوتھے نمبر پر رہے،جن کے حامل شہری بالترتیب 189 اور 188 ممالک کا بغیر کسی پابندی کے سفر کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والا پہلا عرب ملک
عالمی رینکنگ کے حساب سے ڈنمارک ، اٹلی اور لیوگژیم بورگ اور اسپین پانچویں، فرانس اور سوئیڈن چھٹی پوزیشن حاصل کرسکے، اسی طرح آسٹریا ، آئرلینڈ، نیدرلینڈ، پرتگال، سوئٹزر لینڈساتویں، بیلجیئم، یونان، ناروے، برطانیہ اور امریکا آٹھویں نمبر پر رہے۔
دوسری ، تیسری، چوتھی، پانچویں ، چھٹی، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر آنے والے پاسپورٹ کے حامل افراد بالترتیب 187، 186،185،184 ممالک کا سفر بنا کسی اجازت کرسکتے یا پھر وہاں پر ہی ویزہ کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔
ہینلے انڈیکس کے مطابق آسٹریلیا، کینیڈا، مالٹا، نیوزی لینڈ کے پاسپورٹ نویں جبکہ ہنگری، لتھونیا، سلواکیا کے پاسپورٹ دسویں طاقت ورترین پاسپورٹ رہے، جن کے حامل شہری بالترتیب 183 اور 181 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکی سیاحتی میگزین نے 2020 کے لیے پاکستان کو بہترین ملک قرار دے دیا
انڈیکس میں سب سے آخری 107ویں نمبر پر افغانستان کا پاسپورٹ رہا، اسی طرح عراق 106، شام 105ویں نمبر پر رہا۔ پاکستانی پاسپورٹ دو درجے ترقی کے بعد 104 ویں پوزیشن پر پہنچ گیا جس کے حامل افراد 32 ممالک کا ویزہ فری سفر کرسکتے ہیں۔
null
null
ہینلے کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ طاقتور ترین پاسپورٹ کی درجہ بندیملک میں کی جانے والی سرمایہ کاری کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ نئی ریکنگ میں آنے والے ممالک کے پاسپورٹ حامل افراد پالیسی کے تحت بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں۔