اسلام آباد: کانگو میں تعینات پاک فوج کے امن دستوں نے سیلاب میں پھنسے دو ہزار سے زائد انسانوں کی زندگی کو بچا لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی امن دستوں نے کانگو میں بھرپور امدادی کارروائیاں کیں اور شدید سیلاب میں پھنسے2 ہزار سے زائد افراد کی زندگیوں کو محفوظ بنایا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کانگو میں بارشوں اور سیلاب سے75 ہزار شہری بری طرح متاثر ہوئے، پاکستانی امن اہلکاروں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیوکی کال پر ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچیں اور انہوں نے مشکل میں پھنسے مقامی افراد کو طبی امداد سمیت راشن بھی فراہم کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے دستے امن کے لیے بہترین کام کر رہےہیں،انتونیوگوتریس
پاکستانی امن دستوں کے اہلکاروں نے سیلاب کی تباہ کاریوں کو روکنے کےلیے بھی مختلف اقدامات کیے۔ دور دراز اور دشوار گزار راستوں والے علاقوں میں راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا، پاک فوج کے جوانوں نے متاثرہ افراد کو اپنی پیٹھ (پشت) پر بیٹھا کر محفوظ مقامات پر پہنچایا۔
Pakistani Peacekeepers rescued more than 2000 people stranded due to heavy floods in Uvira region in Democratic Republic of CONGO (DRC). Torrential floods erupted in Uvira region starting last week. Rains and flooding damaged thousands of houses affecting 75,000 people. (1/4) pic.twitter.com/n5fQfvuL3i
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 26, 2020
پاکستانی امن دستےکی کوششوں کو مقامی لوگوں نے بےحد سراہا اور اقوام متحدہ کی جانب سےبھی پاکستانی امن دستےکی کوششوں کی تعریف کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام ِمتحدہ کےامن مشن میں تعینات پاکستانی خواتین نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند کردیا
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاکستان کے4 ہزار سے زائد اہلکار امن دستوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں، امن دستوں میں فرائض کی ادائیگی کے دوران 157 اہلکار شہید بھی ہوچکے ہیں۔