پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

ڈاکٹر امجد ثاقب کیلئے ایک اور اعزاز، عشرے کے بہترین شخص قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : اخوت کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کو گلوبل مین آف دی ڈیکیڈ کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا ، انھوں نے اپنا یہ اعزاز پاکستانی قوم کےنام کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اخوت کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کو بین الاقوامی سطح پر عشرے کے بہترین شخص کے اعزاز سے نوازا گیا۔

ہلٹن لندن میں ہونے والی ایک تقریب میں انہیں یہ ایوارڈ عطا کیا گیا، تقریب میں پینتیس ملکوں کے مؤثرترین افراد شریک تھے، جن میں ڈاکٹر امجد ثاقب اعزاز کے حقدار قرار دیے گئے۔

ڈاکٹر امجد ثاقب کے نام کا اعلان ہوتے ہی ہال تالیوں سے گونج اُٹھا، اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ وہ اپنا یہ اعزاز پاکستانی قوم کےنام کرتے ہیں۔

گلوبل مین آف دی ڈیکیڈ کا ایوارڈ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے، جو انسانی بہتری کیلئے بین الاقوامی سطح پرغیرمعمولی اور مسلمہ کام کرچکے ہوں۔

خیال رہے ڈاکٹر امجد ثاقب ایشیا کے نوبیل پرائز رامن مکساسے ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں، گزشتہ برس ڈاکٹر امجد ثاقب کو نوبیل امن انعام کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں