ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

عمرہ معتمرین میں پاکستانی زائرین سرفہرست، اعداد و شمار جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے رواں عمرہ سیزن کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دئیے، پاکستانی معتمرین عمرہ کرنے میں سرفہرست رہے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ تفصیلات یکم محرم 1441 ہجری سے 7 جمادی الاولی 1441 ہجری تک کی ہے، اس مدت کے دوران بائیس لاکھ اکتالیس ہزار ایک سو بیالیس معتمرین مملکت آئے جب کہ سترہ لاکھ پچانوے ہزار آٹھ سو چھپن افراد عمرے کے مناسک اور زیارت مکمل کر کے مملکت سے واپس لوٹے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مملکت آنے والے معتمرین میں 2,120,677 معتمر فضائی راستے سے 116,537 معتمر زمینی راستے سے اور 3,928 معتمرین سمندری راستے سے سعودی عرب پہنچے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے میڈیا ایڈوائزر ایمن العرفج کے مطابق گذشتہ بدھ کے روز سے مملکت کے بیرون سے آنے والے معتمرین پر جامع انشورنس پروگرام کے اطلاق کا آغاز ہو گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سیزن میں معتمرین کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان سے 532,634، انڈونیشیا سے 477,554 اور بھارت سے 280,388 معتمرین نے عمرہ ادا کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں