پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاکستانی پائلٹس رافیل طیارے اُڑانے کے ماہر ہیں، خبر نے مودی سرکار میں کھلبلی مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی پائلٹس رافیل طیارے اُڑانے کے ماہر ہیں، اس خبر نے مودی سرکار اور بھارتی فوج میں کھلبلی مچادی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے جنگی طیارہ گرائے جانے کے بعد بھارت ایک اور پریشانی میں مبتلا ہوگیا، بھارتی میڈیا پر خبر نشر ہوئی کہ رافیل طیارے پاکستانی پائلٹس بھی اڑا سکتے ہیں ان رپورٹس نے مودی سرکار اور بھارتی فوج میں کھلبلی مچادی۔

بھارت میں ایک ایوی ایشن میڈٰیا فرم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی پائلٹس کے ایک گروپ نے نومبر 2017 میں رافیل طیارے اُڑانے کی تربیت حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی پائلٹس نے ایکسچینج آفیسر پروگرام کے تحت قطر ایئرفورس کے رافیل اڑانے کے لیے فرانس میں تربیت حاصل کی۔

بھارت نے رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی سے وضاحت مانگ لی، بھارت کو رافیل طیارے ستمبر میں ملیں گے۔

مزید پڑھیں: رافیل ڈیل کی تحقیقات کا حکم، مودی کی مشکلات بڑھ گئیں

واضح رہے کہ جنگی طیارے سے ہاتھ دھونے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے رافیل طیاروں کا راگ الاپا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی سپریم کورٹ نے رافیل ڈیل کی خفیہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کا حکم جاری کیا تھا، مودی سرکار کو طیاروں کی خریداری میں کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی نے گزشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا کہ رافیل طیاروں کی ڈیل میں براہ راست نریندرمودی کا نام آرہا ہے، بھارتی وزیر اعظم نے 30 ہزار کروڑ روپے امبانی کی جیب میں ڈالے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں