جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

پاکستانی کھلاڑی بنگلہ دیش کے خلاف ایک ایک کرکے ایکسپوز ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش کو کسی خاطر میں نہ لائے اور پھر سیریز شروع ہوئی تو پاکستانی کھلاڑی ایک ایک کرکے ایکسپوز ہوتے گئے۔

بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان کو اس کی سر زمین پر دو ٹیسٹ میچوں کی سر زمین پر شرمناک شکست اور وائٹ واش کرنے کے بعد خوشی سے سرشار اپنے وطن پہنچ چکی ہے تاہم 15 روز کے دوران پاکستانی کھلاڑی جس طرح بنگلہ دیش کے سامنے ایکسپوز ہوئے اس نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

بنگلہ دیشی ٹیم جب ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آ رہی تھی تو قومی ٹیم کے اکثر کھلاڑی اسے خاطر میں نہ لائے لیکن دو میچوں میں ان پر سے اسٹار کا لیبل ایسے اترا کہ اب شرمناک شکست کے طعنے ان کا پیچھا کر رہے ہیں۔

بابر اعظم جن کو ان کے فینز کنگ کے نام سے پکارتے ہیں مگر اب وہ صرف نام کے کنگ رہ گئے ہیں اور یہ ان کی پرفارمنس بتا رہی ہے جو چاروں اننگ میں بری طرح ناکام رہے اور صرف 63 رنز ہی بنا سکے۔

نوجوان عبداللہ شفیق نے تو جیسے رنز نہ بنانے کی قسم کھالی۔ گزشتہ 10 اننگز میں صرف ایک نصف سنچری بنائی اور بنگلہ دیش کے خلاف بھی ناکام رہ کر اب ٹیم پر بوجھ بن گئے ہیں۔

سعود شکیل نے پہلی اننگز میں سنچری بنائی لیکن پھر ان کا بلا شاید رنز بنانا ہی بھول گیا اور اگلی تین اننگز میں ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور صرف 18 رنز ہی بنا سکے۔

بات کریں کپتان شان مسعود کی تو ان کی وکٹ لینی نہیں پڑتی بلکہ وہ خود دے دیتے ہیں اور وہ بھی ایک ہی انداز میں۔

سلمان علی آغا مڈل آرڈر میں بڑی اننگز سے ٹیم کو فائدہ نہ دے سکے۔ سیریز میں رضوان کے رنز سب سے زیادہ رہے مگر ٹیم کے کام نہ آ سکے۔

بولنگ میں شاہین اور نسیم حریف کی وکٹیں کیا لیتے وہ تو بنگال ٹائیگرز پر اپنا خوف بھی نہ بٹھا سکے، یوں پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو پہلی بار بنگلہ دیش سے شکست ہوئی۔

دوسرے میچ میں پاکستان نے تبدیلیاں کیں، مگر نتیجہ نہ بدلا۔ ناکامیوں میں کپتان کے غلط فیصلوں اور خراب فیلڈنگ نے بھی پورا حصہ ڈالا۔

آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم 5 سال بعد ٹاپ 10 کی دوڑ سے باہر

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں