بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی پر پاکستانی سیاستدانوں کا اظہارِ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول : دنیا بھر میں ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش کی مذمت کی جارہی ہے، وہیں پاکستانی سیاستدان بھی مذمت کا اظہار کرتے ہوئے ترک عوام کو بہار قوم قراردیا ہے اور جمہوریت کی بقا پر ترکی عوام کو سلام پیش کیا۔

ترکی میں رات گئے فوج کے باغی گروہ کی اقتدار پر قبضے کی کوشش عوام نے ناکام بنادی، عوام سڑکوں پر نکل کر ٹینکوں کے سامنے ڈٹ گئے۔

پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جہموریت جیت گئی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ترکی کی صورتحال پر فوری ٹوئٹ میں کہا کہ مارشل لاءکوئی قانون نہیں،ترک عوام اورجمہوریت کی فتح کےلئے دعاگو ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جس طرح ترک عوام نے فوجی بغاوت کی کوشش کو ناکام بنایا، انھیں سلام پیش کرتا ہوں، دوسروں کو بھی اس سے سبق سیکھنا چاہیئے۔

اہم ترین

مزید خبریں