بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز جیتنے پر سیاست دانوں کی مبارک بادیں اور ٹویٹس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیت لی، سیاست دانوں نے ٹیم کو مبارک بادیں دیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قومی ٹیم کوجیت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

عمران خان نے کہا ’میری دعائیں اور نیک تمنائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں، جیت پر کپتان سرفراز کو خصوصی مبارک باد دیتا ہوں، سرفراز احمد نے ٹیم کی بہترین انداز میں قیادت کی۔‘

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی گئی، انھوں نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ’قومی ٹیم نے سہ فریقی سیریز جیت کر عوام کو خوش کر دیا ہے۔‘

عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید نے ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور کہا ”لڑکے اچھا کھیلے.“ انھوں نے گراؤنڈ ریالٹی نامی یوزر کی ٹویٹ کو بھی ری ٹویٹ کیا جس میں لکھا تھا کہ ”فخر آسٹریلیا کے خلاف اس طرح کھیلا جس طرح خلائی مخلوق مسلم لیگ ن کے خلاف کھیلی۔“

پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز جیت لی،آرمی چیف کی مبارکباد


تحریک انصاف کی خاتون رہنما شیریں مزاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم نے زبردست کارکردگی سے سہ ملکی سیریز میں فتح حاصل کی، بالخصوص آسٹریلیا کے خلاف شان دار جیت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

واضح رہے کہ آج ہرارے میں کھیلے جانے والی سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز میں آسٹریلیا کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی، آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا تاہم فخر زمان کی شان دار 91 رنز کی بلے بازی کی مدد سے پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں