تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

پاکستانی مصنوعات کی عالمی مارکیٹ میں تجارت کیلئے منظوری

اسلام آباد : وزارت تجارت نے 10 پاکستانی مصنوعات کو جیوگرافیکل انڈیکیشن (جی آئی) میں رجسٹرڈ کرانے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق جی آئی سے رجسٹریشن کے لیے آم کی قسموں، چونسا اور سندری، کینو، ہنزہ روبی، سوات زمرد، کشمیری ٹورملین، اسکردو پکھراج اور ایکوامارائن، پیریڈوٹ اسٹون اور وادی پیریڈوٹ شامل ہیں۔

جی آئی سے رجسٹریشن کے بعد پاکستانی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں تجارت کے لیے پیش کی جاسکیں گی جس سے قومی اور بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ میڈ اِن پاکستان مصنوعات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں تقویت مل سکے گی۔

جی آئی قانون کے تحت ہنزہ کی خوبانی، چارسدہ کی (پشاوری) چپل، ملتانی حلوہ، ہالہ کے اجرک، قصوری میتھی، دیر چھریوں، سوات کے جنگلی مشروم، نیلی راوی بھینس، چمن کے انگور، ڈیرہ اسمٰعیل خان کی کھجور، تربت اور خیرپور اور پشمینہ شال کو تحفظ ملے گا۔

جی آئی کے کسی مجاز صارف کی رجسٹریشن کی مدت رجسٹریشن کے لیے درخواست داخل کرنے کی تاریخ سے 10 برس کے لیے ہوگی۔ جی آئی کے استعمال پر یہ خصوصی حق مزید 10 سال کے لیے قابل توسیع ہوگا۔ جی آئی ایک دانشورانہ ملکیت کا حق ہے جو کسی شخص کو ایک مخصوص مدت کے لیے تفویض ہوتی ہے۔

عالمی تجارتی تنظیم کے رکن ممالک کو تجارت سے متعلقہ املاک کے حقوق سے متعلق املاک کے معاہدے کے آرٹیکل 22-24 کے تحت جی آئی کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان عالمی سطح پر نمک کی تجارت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے قریب ہے کیونکہ مقامی پہاڑی نمک ‘کھیوڑہ’ بین الاقوامی تجارتی اداروں میں رجسٹرڈ ہونے والا ہے۔

اس اقدام کے بعد بھارتی تاجر پاکستانی پہاڑی نمک کھیوڑہ کو "ہمالیہ پنک سالٹ” کہہ کر فروخت نہیں کرسکیں گے۔ پی ایم ڈی سی نے انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان (آئی پی او پاکستان) کے زیر انتظام اور کنٹرول جی آئی سے رجسٹرڈ ہونے کے لیے تمام قانونی تقاضوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

Comments

- Advertisement -