تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

فلم ”83“ میں عمران خان کے کردار پر پاکستانیوں کا ردعمل

پاکستان کے ٹوئٹر صارفین نے بالی وڈ فلم ”83“ میں وزیر اعظم عمران خان کا کردار دیکھ کر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بالی وڈ کے اداکار رنویر سنگھ کی فلم ”83“ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوچکی ہے جسے دیکھ کر کرکٹ شائقین 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی یادوں میں کھو گئے ہیں۔

تاہم اس فلم کے ایک خاص منظر نے پاکستانی ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی جس سے بہت سے پاکستانی حیران بھی ہوئے۔ اس وقت فلم ”83“ پاکستان کے نیٹ فلیکس پر نمبر ون ہے۔

فلم کے مذکورہ منظر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کپل دیو اور سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کو دکھایا گیا ہے۔

مذکورہ منظر میں کپل دیو کا کردار ادا کرنے والے رنویر سنگھ عمران خان سے گرم جوشی سے ملتے ہیں۔ اس پر پاکستانیو نے تبصرے کیے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے فلم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ”فلم میں عمران خان کا کردار بہت خراب دکھایا گیا ہے، یہ ناانصافی پر مبنی فیصلہ ہے۔“

ایک اور صارف نے لکھا کہ ”عمران خان کے خلاف اصل جرم وہ آدمی ہے جو فلم میں کردار ادا کر رہا ہے، میں اس پر ذاتی طور پر ناراض ہوں۔“

Comments

- Advertisement -