جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستانی شارٹ فلم ’’نور‘‘ نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شارٹ فلم ’’نور‘‘ نے کانز میں کانز فلم فیسٹیول میں بہترین ہیلتھ فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

پاکستانی شارٹ فلم نور نے کانز کے جنوری آن لائن ایڈیشن میں صحت پر مبنی بہترین فلم کی کٹیگری میں ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ اس فلم میں ثروت گیلانی اور عمیر رانا سمیت چائلڈ آرٹسٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

عمر عادل کی ہدایتکاری پر بننے والی اس فلم میں بچوں میں بینائی کی کمی پر چشمہ نہ پہننے کی وجہ سے ان پر پڑنے والے اثرات اور اس بات کی عکاسی کی گئی ہے کہ یہ دباؤ ان کی شخصیت کو کیسے متاثر کرتا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلم کے ہدایتکار عمر عادل نے بتایا یہ ایک سنگین مسئلے کو اجاگر کرتی بہت ہی پیاری کہانی ہے جو ایک بچی نور کی عینک پر مبنی ہے وہ ایک بہت اچھی طالبہ ہے لیکن جب اس کی بینائی کمزور ہونے لگتی ہے تو اسے کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بنیادی طور پر یہ فلم عینک سے جڑے ان منفی خیالات کے بارے میں ہے کہ کسی شخص کو چشمہ نہیں پہننا چاہیے ورنہ وہ بوڑھا نظر آئے گا۔

شارٹ فلم ’’نور‘‘ کے کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے پر سوشل میڈیا پر فلم کے ستاروں کو مبارکباد دینے کا کا تانتا بندھ گیا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں