پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

انتہا پسندوں بھارتیوں کی دھمکیاں، عاطف اسلم کا کنسرٹ منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت نے پاکستان دشمنی کی تمام حدیں پار کردی ہے، کشمیر میں ریاستی دہشت گردی، تجارت اور پانی بند کرنے کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی فنکاروں زیرِ عتاب ہے ،انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا پندرہ اکتوبر کو ہونیوالا کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا۔

پاکستانی فنکار مسلسل بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں، نفرت کا راگ الاپنے والوں کو محبت بھری کوئی آواز برداشت نہیں، انتہا پسندوں نے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ پر طوفان کھڑا کردیا۔

گلوکار عاطف اسلم کا پروگرام بھارتی شہر گڑگاؤں میں پندرہ اکتوبر کو ہونا تھا، جو انتہا پسندوں کی مسلسل دھمکیوں کے بعد منسوخ کردیا گیا۔


مزید پڑھیں : شیوسینا کی دھمکیاں، عاطف اسلم کا کنسرٹ منسوخ


کنسرٹ ہندو انتہا پسندوں کی انتہاپسندی کی نذر ہونے سے عاطف اسلم کے لاکھوں شائقین مایوس ہوگئے ہیں۔

گزشتہ سال بھی شیو سینا کی مسلسل دھمکیوں کے باعث گلوکار عاطف اسلم کا بھارتی شہر پونا میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا تھا، شیو سینا کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کسی بھی فنکار کو کسی بھی صورت بھارت میں پر فارم نہیں کرنے دیں گے۔


مزید پڑھیں : پاکستانی فنکاروں‌ کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی


اس سے قبل انتہا پسند تنظیم ایم این ایس نے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا، انکا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکار اڑتالیس گھنٹے میں بھارت چھوڑ دیں، ورنہ نتائج کے خود ذمہ دار ہونگے۔


مزید پڑھیں : شیو سینا کی دھمکی، استاد غلام علی کا کنسرٹ ملتوی


واضح رہے کہ بھارت میں ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہورہا جب کسی پاکستانی فنکار کو دھمکیاں دی گئی ہوں۔ اس سے قبل معروف غزل گائیک غلامی علی سمیت اہم فنکاروں کو بھی دھمکیاں دی جاتی رہیں ہیں۔

سابق پاکستانی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی روکنے کے لئے شیو سینا نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے، جبکہ شیو سینا کے شدت پسندوں نے پاکستانی میوزیکل بینڈ میکال حسن کی پریس کانفرنس پر بھی حملہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں