جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

پاکستانی سوشل انٹر پرینیور زین اشرف نے گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ حاصل کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے کہ سوشل انٹر پرینیور زین اشرف مغل نے گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ 2024 اپنے نام کر لیا ہے۔

زین اشرف جو پہلے ہی کامن ویلتھ ایوارڈ اور آئی ایس ڈی بی ایوارڈ حاصل کرنے کے ساتھ فوربز انڈر تھرٹی رینکنگ میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی سوشل انٹر پرینیور ہیں، انہیں 6 ہزار بچوں کو اسکول بھجوانے اور 3 ہزار افراد کو انٹر پرینیور بنانے پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ان کے فلاحی ادارے نے سیڈ آؤٹ کے ذریعے چھے ہزار بچوں کو اسکول بھجوایا، اس کے علاوہ خواجہ سرا اور اقلیتی برادری سمیت تین ہزار افراد کیلیے مختلف کاروبار قائم کیے۔

- Advertisement -

پاکستانی نوجوان کو مالدیپ میں منعقدہ ایک تقریب میں گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ (گائفا) 2024 سے نوازا گیا۔ زین اشرف مغل مستقبل میں بھی اسی طرح اپنے کام کی بدولت خدمت کیلیے پُر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گائفا ایوارڈ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سینیگال، قازقستان کے صدور، انڈونیشیا کے نائب وزیراعظم سمیت دیگر شخصیات کو بھی دیا جا چکا ہے۔

سنگاپور میں سبز ہلالی پرچم بلند، شاہ زیب نے ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ جیت لی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں