کراچی: پاکستانی چائے والے کے بعد اب کراچی کا تربوز والا سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا ہے، شہریوں کا سوشل میڈیا پر کہنا ہے کہ یہ تربوز والا تو چائے والے سے بھی اچھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نوجوان محمد اویس نے نیلی آنکھوں والے خوبصورت تربوز والے جب شہر قائد کی سڑک پر تربوز کاٹتے ہوئے دیکھا تو اُس نے اس کی تصویر کھینچی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے کافی مقبول ہوگئی، 2016 میں اسلام آباد کا چائے والا بھی سوشل میڈیا اسٹار بن گیا تھا۔
کراچی کا تربوز والا ضیا الدین میڈیکل یونیورسٹی کا طالب علم ہے، اس کے دوست محمد انشال نے جب دیکھا کہ اس کا دوست سوشل میڈیا اسٹار بن گیا ہے کہ تو اس نے اپنے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی، محمد انشال کا کہنا ہے کہ دوستوں یہ تربوز والا نہیں ہے یہ میرا کلاس فیلو ہے اور مستقبل کا ڈاکٹر ہے۔ اوہس نے فیس بک پر اپنی پروفائل پیکچر پر تربوز والے کی تصویر لگائی اور لکھا کہ ڈاکٹر تربوز والا.
تربوز والے مشہور ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے، ایک صارف ماریا جے کا کہنا تھا کہ ’چائے والے کا کیا بنا‘ جس کا جواب دیتے ہوئے اسماء آفریدی نے کہا کہ ’چائے والے کی کس کو فکر ہے اب تو تربوز والا ٹرینڈ بن گیا ہے۔‘
Hey what happened to Chai Wala???
— Marya J (@marya_jan) June 1, 2018
ایک صارف حماد احمد نے ٹویٹر پر پول بنایا اور پوچھا کہ کون زیادہ اچھا ہے چائے والا یا تربوز والا؟ جس پر 62 فیصد لوگوں نے تربوز والے کو چائے والے پر ترجیح دی اور چائے والے حصے میں صرف 32 ووٹ آئے۔
Select one ! Which one is your favorite ?#chaiwala or #tarboozwala
— Hamad Ahmad (@hamadahmadkh) June 1, 2018
ایک اور صارف میر لیاقت فاروق نے کہا کہ چائے والے سے اچھا تو یہ تربوز والا ہے وہ بھی کراچی کا، یہ تو بہت سے بالی ووڈ اسٹارز سے بھی بہتر ہے، اور بھی بہت سے لوگوں نے تربوز والے کی تصویر پر مختلف کمنٹس کے ذریعے اپنا تبصرہ کیا۔
Tarbooz wala from Karachi looking far better than many Bollywood celebs. pic.twitter.com/WHEkpmkpcQ
— Mir Liyakat Farooq (@khaanmoul) May 29, 2018