ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

پاکستانی سولر مارکیٹ کے حوالے سے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی) نے پاکستانی سولر مارکیٹ میں شراکت دار لگسمبرگ فرم کے حصول کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی نے لگسمبرگ کی کمپنی ’ایکٹس ہولڈنگ‘ کے 100 فی صد حصص کے حصول کی منظوری دی ہے، یہ حصص امریکی نژاد جنرل اٹلانٹک پارٹنرز ایل پی ایکٹس ہولڈنگ نے حاصل کیے ہیں۔

جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ایکٹس ہولڈنگ پائیدار انفرا اسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کار کمپنی ہے، اور یہ کمپنی توانائی کے بنیادی ڈھانچے، طویل مدتی انفرااسٹرکچر میں امتیازی اہلیت رکھتی ہے۔

- Advertisement -

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ کمپنیی ییلو ڈور میں اکثریتی شیئر ہولڈرز بھی ہے اور پاکستان میں شمسی بجلی کے کاروبار میں سرگرم عمل ہے، اس کی بنیاد 1980 میں رکھی گئی تھی اور اس کا صدر دفتر نیویارک میں واقع ہے۔ یہ ایک گروتھ ایکوئلٹی فرم ہے جو کہ عالمی ترقی کی کمپنیوں کو سرمایہ اور اسٹرٹیجک مواد فراہم کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں