لندن: پاکستان کی مایہ ناز سکواش پلئیر ماریہ طور نے نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔
لندن میں ہونے والے اسکواش ورلڈ ٹور ٹائٹل میں پاکستان کی ماریہ طور نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فائنل میں پاکستانی کھلاڑی نے انگلینڈ کی ملی ٹاملنسن کو ارسٹھ منٹ کے مقابلے کے بعد تین دو سے زیر کیا۔
ماریہ طور دوسری مرتبہ چیمپئن شپ جیتنے والی پہلی کھلاڑی بھی بن گئیں۔