جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

ویڈیو: پاکستانی طالبعلم کا تاریخی کارنامہ، پہلی ہائبرڈ جیپ تیار کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے شہر پشاور کے ہونہار طالب علم نے ملک کی پہلی ہائبرڈ جیپ تیار کر لی ہے جو بجلی اور پٹرول دونوں سے چلتی ہے۔

شاعر مشرق نے فرمایا تھا کہ ’’ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی‘‘ اور ملک کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کے باعث اس شعر کے مصرعے پر پورا اترتے ہیں۔

ایسا پی ایک ہونہار طالبعلم پشاور انجینئرنگ یونیورسٹی کا حسن خان ہے جس نے پاکستان کی پہلی ہائبرڈ جیپ تیار کی ہے۔ اپنی مدد آپ کے تحت تیار کی گئی اس جیپ کو سول اور پٹرول دونوں پر چلایا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

یہ ذہین طالبعلم اور پاکستان کا فخر حسن خان اے آر وائی نیوز کے مہمان بنے اور باخبر سویرا میں اپنے اس کارنامے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

حسن خان نے بتایا کہ انہوں نے جیپ میں 2.2 کلو واٹ کی الیکٹرک موٹر اور 2 ہزار سی سی کا انجن لگایا ہے۔ الیکٹرک موڈ پر ایک چارج پر 60 کلومیٹر تک چلے گی اور ایک چارج تین سے چار گھنٹے میں ہوجاتا ہے۔

اس کے علاوہ طویل ڈرائیو پر جانا ہے ہیں تو 60 کلومیٹر کے بعد اس کا آٹومیٹک انجن اسٹارٹ ہو جائے گا اور 35 سے 40 کلومیٹر تک وہ چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میں بجلی، سولر اور پٹرول تینوں سہولتیں رکھی گئی ہیں۔ بیٹری مکمل چارج ہونے میں تین سے چار یونٹ بجلی کے خرچ ہوتے ہیں لیکن اگر اسے دھوپ میں کھڑا کردیں تو شمسی توانائی کی مدد سے بغیر بجلی بھی چارج ہوسکتی ہے۔

 

حسن خان نے بتایا کہ انہیں جیپ بنانے کا خیال اسی لیے آیا کہ انہیں جیپ ریلی میں شرکت کا شوق ہے اور وہ مستقبل میں اس کو اپنے شوق کے لیے بھی استعما کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں