لاہور: پاکستانی طالبہ اسوہ زینب نے مضمون نویسی کا عالمی مقابلہ جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، لاہور کی طالبہ اسوہ زینب نے مضون نویسی کا عالمی مقابلہ جیت لیا، وہ یہ مقابلہ جیتنے والی دنیا کی کم عمر ترین طالبہ ہیں۔
اے آروائی نیوز کے نمائندہ حسن حفیظ سے گفتگو کرتے ہوئے اسوہ زینب نے بتایا کہ میرے مضمون کا عنوان’ ماڈل اقوام متحدہ ماڈل ورلڈ کے لیے’ یعنیٰ کہ ایک مثالی دنیا کیسی ہے۔
پاکستانی طالبہ نے کہا کہ یہ میرے لیے بڑی فخر کی بات ہے کہ ایک طرف میرے ملک کے وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور دوسری جانب میں پاکستانی یوتھ کی جانب سے آن لائن بات کروں گی۔
اے آروائی نیوز سے بات کرتے ہوئے اسوہ زینب نے کہا کہ اس دن میں ماحولیاتی تبدیلی پر بات کروں گی۔پاکستانی طالبہ نے ملکی مسائل سے متعلق بین الاقوامی دنیا کو بھی آگاہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔