منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

چین جانے والے طلبا کیلیے زلفی بخاری کا اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

معاون خصوصی اوورسیز زلفی بخاری نے چین میں زیرتعلیم طلبا کی پاکستان سے واپسی میں درپیش شکایات کا نوٹس لے لیا۔

پاکستان میں پھنسےطلبا کے ویزوں کا معاملہ چینی حکام کے ساتھ اٹھانےکافیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں زلفی بخاری نے وزارت اوورسیز کو ہنگامی بنیادوں پر طلبا کامعاملہ حل کرنےکی ہدایت کی ہے۔

چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ لینےوالےطلباکےسفری انتظامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

زلفی بخاری کی ہدایات پر وزارت اوورسیز کےحکام معاملہ کےحل کیلئےمتحرک ہوگئے ہیں اور وزارت خارجہ میں ڈی جی چین اور متعلقہ محکموں سےمشاورت شروع کر دی گئی ہے۔

وزارت اوورسیز کی ویب سائٹ پر طلبا کوائف کے اندراج کیلئےفارم اپ لوڈ کر دیا گیا، معاون خصوصی زلفی بخاری نےطلبا سے بلاتاخیر کوائف کے اندراج کی اپیل ہے۔

زلفی بخاری نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ چین واپسی کے خواہشمند طلبا لنک پر اپنی تفصیلات کا اندراج کروائیں، حل طلب ویزا کے معاملات متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائیں گے حکومت تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانےکیلئےہر ممکن کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ طلبا کو کورونا کے باعث امدادی کارروائیوں کے دوران وطن واپس لایا گیا تھا اور اب متعدد طلبا کو چین واپس جانے میں ویزا سےمتعلق مسائل کاسامنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں