بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

چین میں محصور سیکڑوں پاکستانی طلبہ کو کروناوائرس کا خوف، حکومت سے مدد کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

ووہان : چین میں کروناوائرس کے باعث سیکڑوں پاکستانی طلبہ ووہان میں پھنس گئے، اپنے ویڈیو پیغام میں طالبات نے حکومت سے وطن واپسی میں مددکرنے کی اپیل کردی ہے اور کہا کوئی پاکستانی طالب علم کروناوائرس سے متاثرنہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کے باعث سیکڑوں پاکستانی طلبہ چین میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں ، ووہان کی بارہ جامعات میں سیکڑوں طلبہ زیرتعلیم ہیں، جہاں انھیں غذائی قلت کا سامنا ہے

پاکستانی طالبات نے اپنےویڈیو پیغام میں حکومت سےوطن واپسی میں مددکرنے کی اپیل کردی، ووہان میں زیرتعلیم طالبہ حفصہ طیب نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوئی پاکستانی طالب علم کروناوائرس سے متاثرنہیں ہوا لیکن خوف ہے، کوئی ایک بھی یہاں کرونا وائرس کا شکار ہوا تو دیگر طلبا بھی زد میں آئیں گے پھر ملک واپس بھی نہیں آسکتے۔

حفصہ طیب کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام تعاون تو کررہے ہیں لیکن ابھی تک ووہان سے نکالنے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی۔

خیال رہے چین کروناوائرس سےہلاکتوں کی تعداد اسی ہوگئی ہے جبکہ مختلف شہروں میں 3 ہزارسےزائدافرادمیں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظرووہان کا دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہے۔

مزید پڑھیں : چین میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 80 ہو گئی

چینی نئے سال کی قومی تعطیلات میں تین روز کا اضافہ کردیاگیا ہے اور چین کےمتعدد شہروں میں سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے، شہر ووہان میں لاک ڈاؤن ہے ، ٹرین، بسوں اورہوائی جہازوں کی آمدورفت معطل ہے۔

چین میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ستائیس سو چوالیس ہے جبکہ دنیابھرمیں کرونا وائرس سے 41 افراد متاثر ہیں، جن میں کینیڈا،آسٹریلیا،جاپان، تھائی لینڈ،جنوبی کوریا، یورپ اورامریکا شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں