تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

دبئی: پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے بھارتی گلوکار کا دل جیت لیا

دبئی میں موجود پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے بھارتی گلوکار راہول ویدیا کا دل جیت لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 15 میں شرکت کرنے والے بھارتی گلوکار راہول ویدیا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ ایک نوجوان کھڑا اور دونوں خوش گوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

راہول ویدیا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ ٹیکسی ڈرائیور پاکستان سے تعلق رکھتا ہے اور اس نے مجھ سے کرایہ وصول کرنے سے معذرت کرلی۔

پاکستانی ڈرائیور نے راہول ویدیا کو بتایا کہ وہ بگ باس 15 کو شوق سے دیکھتا ہے اور ان کا مداح ہے اس لیے اس سے کرایہ وصول نہیں کرسکتا۔

بھارتی گلوکار نے بتایا کہ یہ سن کر مجھے بہت خوششی ہوئی کہ پاکستانی لوگ بھی مجھ سے پیار کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

راہول نے کہا کہ میں نے بہت مشکل سے اسے سمجھایا اسے اس کی محنت کے دگنے پیسے دیے اور اس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ راہول ویدیا نے گلوکاری کا آغاز بھارتی سنگنگ شو ’انڈین آئیڈل‘ سے کیا تھا۔

بھارتی گلوکار نے اس کے علاوہ  شوز بگ باس اور خطروں کے کھلاڑی میں بھی حصہ لیا، راہول کی شادی گزشتہ سال  اداکارہ دیشا پرمار سے ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -