اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کرونا وائرس، اسپین میں‌ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز نے اعلیٰ‌ مثال قائم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ: پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے کرونا وائرس کے دوران اسپین میں طبی عملے کو مفت سواری کی خدمات فراہم کرکے خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور یورپی ملک سے کرونا وائرس سے لڑنے والے فرنٹ لائن ڈاکٹرز اور نرسوں کو بلامعاوضہ سواری فراہم کررہے ہیں۔

محمد شہباز کھٹانہ بارسلونا میں ایک ٹیکسی ڈرائیور ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہم ایسے تمام ڈاکٹرز کو مفت سواری مہیا کررہے ہیں جو اس وبائی مرض میں مریضوں کے علاج کے لیے کام کررہے ہم ان کو گھر سے اسپتال اور اسپتال سے گھر تک مفت سواری فراہم کررہے ہیں۔

- Advertisement -

پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے ٹویٹر پر ایک کلپ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے پاکستانی ڈرائیور فرنٹ لائن سولجرز کی خدمت کررہے ہیں اور ان کو منزل مقصود تک پہنچا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں اسپین کے سفارتخانے کے آفیشل اکاؤنٹ کے ساتھ ایک ویڈیو کلپ شیئر کی گئی جس میں‌ لکھا کہ ’بارسلونا اور دیگر شہروں میں 150 سے زیادہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز علاج معالجہ کرنے والے طبی عملے کو مفت آمدورفت مہیا کررہے ہیں، کوویڈ 19 مریض اس خدمت کے لیے آپ کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ اسپین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 158273 تک جاپہنچی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں