بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

پنڈی ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی میں کھیلے جانے والے تیسرے آور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے ملتان دوسرے ٹیسٹ کی فاتح الیون اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے اور پنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں کوئی بتدیلی نہیں کی گئی ہے۔

کل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم ایک فاسٹ بولر اور تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

- Advertisement -

پنڈی ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان کی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
شان مسعود (کپتان)۔ سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود

 

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے قومی ٹیم کو اننگ اور 47 رنز کی بدترین شکست سے دوچار کیا تھا تو اگلے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو 152 رنز سے شکست دے کر میچ جیتا تھا۔

کل سے شروع ہونے والا پنڈی ٹیسٹ فیصلہ کن میچ ہے جو بھی یہ میچ جیتے گا وہ سیریز بھی جیت جائے گا جب کہ میچ ڈرا ہونے کی صورت میں سیریز ایک، ایک سے برابر رہے گی۔

میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے لیے دونوں ٹیمیں ہی پر عزم ہیں اور تین روز تک کئی پریکٹس سیشن میں اپنی خامیوں کو دور کیا۔ پاکستان ٹیم نے بھی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کے ساتھ فزیکل ٹریننگ بھی کی۔

 

یاد رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے چار بڑے کھلاڑیوں کو باہر کر کے نئے اور کم تجربہ کار کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا اور انہوں نے انگلش ٹیم کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی تھی۔

پہلے کامران غلام نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد نعمان علی اور ساجد خان کی جوڑی نے انگلینڈ کی دونوں اننگ میں تمام (20) وکٹیں حاصل کر کے ریکارڈ بک میں اپنا نام بھی درج کرا لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں