جمعہ, جون 20, 2025
اشتہار

پاکستانی تاجر کا بھارتی وزیراعظم کو پکڑ کر لانے والے کو انعام دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انتہا پسند تنظیم کی پاکستانی وزیراعظم کے سر کی قیمت مقرر کرنے کے بعد پاکستانی تاجر نے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پکڑ کر لانے والے کے لئے ساڑھے دس کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےایک تاجر نے نریندر مودی کو پکڑ کر لانے والے کیلئے انعام کا اعلان کیا، کراچی کے ایک تاجر حاجی الیاس پٹیل کا کہنا ہے کہ جو بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پکڑ کر لائے گا، میں اسے ساڑھے دس کروڑ روپے انعام دونگا۔

دوسری جانب نوشکی میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر نے بھی مودی کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے مقرر کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں وزیراعظم پاکستان کی دو ٹوک تقریر سے انتہاپسند آگ بگولہ ہوگئے، بھارتی انتہا پسند تنظیم کرانتی دَل نے نواز شریف کا سر کاٹ کر لانے والے کو ایک کروڑ دینے کا اعلان کیا تھا۔


مزید پڑھیں : بھارتی انتہاپسند تنظیم کا پاکستانی وزیراعظم کا سر کاٹنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے کا انعام


بھارتی میڈیا نے بھی صحافت کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے، نہ صرف نواز شریف کا سر کاٹ کر لانے والا بیان نشر کیا بلکہ اس کی حمایت بھی کرتا رہا جبکہ مودی سرکار بھی خاموش ہے۔

بھارت نے ایک انتہا پسند کی جانب سے سر کاٹنے کا بیان ٹیلی کاسٹ کروا کر ثابت کردیا کہ اس سے بڑا ریاستی دہشت گرد دنیا میں اور کوئی نہیں ہے۔


مزید پڑھیں :  پاکستانی فنکاروں‌ کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی


یاد رہے گذشتہ روز ، انتہا پسند تنظیم ایم این ایس نے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا، انکا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکار اڑتالیس گھنٹے میں بھارت چھوڑ دیں، ورنہ نتائج کے خود ذمہ دار ہونگے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں