ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستانی امپائر علیم ڈار نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار نے ون ڈے کرکٹ میں 210 میچ سپروائز کرکے ورلڈریکارڈ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ اور باصلاحیت امپائر علیم ڈار نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، انہوں نے ون ڈے میں ریکارڈ210 میچ سپروائز کرکے عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔

راولپنڈی میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے علیم ڈار کے کیرئیرکا دو سو دسواں ون ڈے ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقی امپائرروڈی کرٹزن کا دوسونو میچ سُپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑا ہے۔

علیم ڈار نے بڑا اعزاز حاصل کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ بنانے پر بہت خوشی ہے۔ اہلخانہ، پی سی بی اور مداحوں کو شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ کی سپورٹ کے بغیریہ کامیابی ناممکن تھی۔

اس سے قبل 12 دسمبر 2019 کو پاکستانی امپائر علیم ڈار ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ میچ سپروائز کرنے والے امپائر بنے تھے، علیم ڈار نے ویسٹ انڈیز کے اسٹیو بکنر کا سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ علیم ڈار تین مرتبہ آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ بھی چیت چکے ہیں۔علیم ڈار کو سب سے زیادہ 46 ٹی ٹوینٹی میچز میں بھی ذمہ داریاں نبھانے کا اعزاز حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں