اشتہار

جدہ ائیرپورٹ : سینکڑوں پاکستانی عمرہ زائرین 2 دن سے بے یارو مددگار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سعودی عرب جانے والے سینکڑوں عمرہ زائرین وطن واپسی کیلئے دربدر ہوگئے، عمرہ زائرین کی بڑی تعداد دو دن سے جدہ ایئر پورٹ پر بے یارو مددگار پڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ائیر لائن کی پرواز کی منسوخ ہونے سے جدہ ائیرپورٹ پر پاکستانی عمرہ زائرین کی بڑی تعداد پھنس گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ائیر لائن کی پرواز ایس وی 738 نے 350 عمرہ زائرین کو 3 جنوری کو پاکستان واپس لے کر آنا تھا۔

- Advertisement -

عمرہ زائرین نے میڈیا کو بتایا کہ سعودی حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان میں خراب موسم کے باعث پرواز بار بار منسوخ کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی مشکلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ دو دن سے جدہ ائیر پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، بیشتر مسافروں کے پاس کھانے پینے کو بھی کچھ نہیں ہے۔

مسافروں کا مزید کہنا ہے کہ متعلقہ حکام نے تاحال نہیں بتایا کہ پرواز کب روانہ ہوگی؟ بچوں اور بوڑھوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پاکستانی حکام سے اپیل ہے کہ فوری طور واپسی کے لیے اقدامات کریں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں