جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پاکستانی عمرہ زائرین مدینہ ایئرپورٹ پر پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

مدینہ منورہ : پاکستانی عمرہ زائرین مدینہ ایئرپورٹ پر پھنس گئے اور 2 دن سے واپسی کے منتظر ہے ، مسافروں کا کہنا ہے کہ سفارتی عملہ بھی ان کی مدد کو نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس آنے والے پاکستانی مدینہ ایئرپورٹ پرپھنس گئے اور مدینہ ایئرپورٹ پر دو دن سے واپسی کے منتظر ہیں۔

ایئرپورٹ پر پی آئی اے انتظامیہ کا کوئی بھی فرد موجودنہیں ہے، زائرین کا کہنا ہے کہ پاکستان واپس آنے والے دو دن سے مدینہ ائیرپورٹ پرپھنسے ہوئے ہیں، مدینہ میں سفارتی عملہ بھی ان کی مدد کو نہ آیا۔

یاد رہے لاہور سے مدینہ جانے والی پی آئی اے پرواز میں فنی خرابی کے باعث کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، طیارے میں ٹیکینکل خرابی دور نہ ہو سکی۔

300سے زائد مسافروں نے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے ہفتے کی رات مدینہ روانہ ہونا تھا،پرواز میں تاخیر کے باعث 120 سے زائد مسافروں کو ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا جبکہ مقامی مسافروں کو گھروں میں جانے کی اجازت دی گئی۔

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے پرزے منگوانے کے لیے درکار وقت کے لیے پرواز کو تاخیر کا شکار کیا گیا، مدینہ سے لاہور آنے والی پرواز سے طیارے کا پرزہ لاہور لاکر آج صبح فالٹ دور کیا گیا۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بورڈنگ کا عمل پورا ہوتے ہی 12بجے کے بعد پرواز مدینہ روانہ کردی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں