تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

پاکستانی جیت کا جشن:بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، عبدالحمیدلون

بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانا جرم بن گیا، بھارتی پولیس نے متعدد کشمیری طلبہ کو گرفتار گرفتار کرلیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی تاریخی شکست پر بھارتی حکومت و انتہا پسند ہندو آپے سے باہر ہوگئے، پاکستانی جیت کا جشن منانے پر درجنوں کشمیری طلبہ کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔

کشمیری طلبہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ بھارت کے مختلف شہروں میں کشمیری طلبہ پر مقدمات درج کرلیےگئے۔

عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ بھارت میں کشمیری طلبہ کی گرفتاریاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے جاری بیان میں کہا کہ سری نگر میڈیکل کالج کے طلبہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حریت رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہندوانتہا پسندی نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 24 اکتوبر کو پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -