اشتہار

ویمنز چیمپئن شپ، پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈربن: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے جنوبی افریقا ویمنز کرکٹ ٹیم کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقا کی پوری ٹیم کو 63 رنز پر ڈھیر کردیا، ثنا میر نے چار، ندا ڈار اور نشرا سندھو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم کی صرف دو کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکیں، ایم ڈو پریز نے 18 اور سی ایل ٹریون نے 21 رنز بناسکیں۔

- Advertisement -

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی اوپنر ناہیدہ خان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، سدرا امین 10 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئیں، جویریا خان اور بسمہ معروف نے بالترتیب ناقابل شکست 34 اور 12 رنز کی اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ایس اسماعیل اور ایم کیپ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ثنا میر کو میچ میں صرف 11 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، قومی ویمنز ٹیم میں فاطمہ ثنا کو ڈٰیبیو کرایا گیا تھا انہیں ثنا میر نے کیپ پہنائی۔

وومن آف دی میچ ملنے پر آل راؤنڈر ثنا میر کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی اسی طرح کی پرفارمنس کا مظاہرہ کروں گی، کوشش ہوتی ہے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں