ہفتہ, مئی 3, 2025
اشتہار

41 سال سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون کو ڈی پورٹ کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : 41 سال سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون کو ڈی پورٹ کردیا گیا، بھارتی میڈیا سےگفتگو میں خاتون مودی حکومت پر برس پڑیں۔
۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے کہا کہ 41 سال سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون ڈی پورٹ کر دی گئی، بھارتی شہری کےساتھ شادی شدہ پاکستانی خاتون کوملک بدر کیا گیا۔

بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون اپنی 2 بیٹیاں چھوڑنے پر مجبور ہے، خاتون کاپاکستان میں کوئی ٹھکانہ نہیں،بھارت میں گھر وخاندان چھوڑنے پر مجبورہے۔

پہلگام حملےکی اجتماعی سزاہم سب کودی جارہی ہے، پہلگام حملےسےہماراکوئی تعلق نہیں ،ہمیں کیوں نکالاجارہا ہے؟

یاد رہے اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے ضلع گورداسپور کے رہائشی سونو مسیح کی شادی گزشتہ سال 8 جولائی کو پاکستان کے شہر گوجرانوالہ کی رہائشی مسیحی لڑکی ماریہ سے ہوئی تھی اور جوڑا بھارت میں خوش وخرم زندگی گزار رہا تھا۔

تاہم پہلگام واقعہ کے بعد جہاں بھارتی حکومت نے ملک میں موجود تمام پاکستانیوں کو فوری بھارت چھوڑنے کا حکم جاری کیا، اس غیر انسانی حکم نامے کی زد میں ماریہ بھی آگئی۔

ماریہ جو اس وقت 7 ماہ کی حاملہ ہے۔ اس کے شوہر سونو مسیح نے بتایا تھا کہ وہ کام پر تھا، جب گھر سے فون آیا اور وہاں سب رو رپے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار گھر پر آئے اور ماریہ کو فوری طور پر بھارت کو چھوڑنے حکم دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں