اشتہار

بھارتی جیل میں پیدا ہونے والی 10 سالہ بچی، ماں سمیت پاکستان پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بھارتی جیل میں پیدا ہونے والی 10 سالہ بچی اپنی والدہ اور خالہ کے ہمراہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی خواتین فاطمہ اور ممتاز کو بھارت میں 2006 کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جن کو عدالت نے 11 سال قید کی سزا سنائی تھی جس دوران حنا کی پیدائش جیل میں ہی ہوئی۔

بھارتی حکام نے دونوں خواتین اور جیل میں پیدا ہونے والی بچی کی سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں پاکستان واپس بھیجا اور وہ آج واہگہ کے راستے پاکستان پہنچے۔

خواتین اور بچی کے استقبال کے لیے اہل خانہ واہگہ بارڈر پر موجود تھے ، طویل عرصے کے وقفے کے بعد ہونے والی ملاقات میں رقتِ آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ بھارتی حکام نے جیلوں میں قید 13 پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کا اعلان بھی کیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں