ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

پہلی پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں نے ملک کا نام روشن کیا، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے نائلہ کیانی اور ثمینہ بیگ نویں کو دنیا کی بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے، ان کا کہنا ہے پہلی پاکستانی کوہ پیما خواتین نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی کا عزم اورارادے پہاڑوں سے بھی بلند ہیں ، یہ دونوں پاکستان کی باہمت خواتین کی نمائندہ ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی جیسی قوم کی دیگر بیٹیاں پاکستان کا نام مزید بلند کرتی رہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ وزیراعظم نے مئی 2023 میں نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز کا اعزاز عطا کیا تھا، نائلہ کیانی دوسری پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی، ثمینہ بیگ پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما تھیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا

مریم نواز کی مبارکباد

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی کوہ پیما ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی کو نانگا پربت سر کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں دونوں خواتین کوہ پیماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کا کہنا ہے کہ قوم کو آپ دونوں پر فخر ہے، آپ پاکستانی خواتین کے عزم وہمت کی علامت ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے مثالی ہمت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کی اور اپنے ناقابل تسخیر عزم کو ایک بار پھر دنیا بھر پر ثابت کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں