باکو: معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک نظر آتی اور اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح تصاویر اور ویڈیوز کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔
آج ہم بات کررہے ہیں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز کی جنہوں نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو صارفین نے انہیں فلمی دنیا میں بھی قسمت آزمانے کا مشورہ دیا۔
View this post on Instagram
کائنات امتیاز آج کل نجی دورے پر آذربائیجان میں موجود ہیں جہاں انہوں نے سیر وتفریح کی اور سال نوِ کو بھی خوش آمدید کہا۔ ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کی تصویر دیکھ کر انہیں پہچاننا مشکل تھا کیونکہ وہ ایک تصویر میں کسی اداکارہ سے کم معلوم نہیں ہورہیں۔
View this post on Instagram
مداحوں نے کائنات امتیاز کی تصویر کو بہت زیادہ پسند کیا جس کے بعد یہ وائرل ہوگئی، بعض صارفین نے خاتون کو اداکاری کے شعبے میں بھی قسمت آزمانے کا مشورہ دیا۔
علاوہ ازیں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دیگر تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں وہ برفباری سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔
View this post on InstagramRootha hua hai Mujhse isi baat pay Zamana, Shamil nahin hai Meri fitrat main Sar ko jhukna. 🙇♀️