معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخی فتح پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے قومی ویمنز کرکٹرز نے میچ سے قبل پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر آج پوری قوم یوم تشکر منا رہی ہے۔ پاکستان کی ویمنز کرکٹرز نے بھی اس موقع پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔
پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یومِ تشکر جوش و خروش سے منا کر بہادر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان میں کھیلے جا رہے قومی ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں آج چیلنجرز اور اسٹارز کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم جبکہ اسٹرائیکرز اور انوینسبلر کے درمیان اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں میچز سے قبل یوم تشکر سے قبل خصوصی تقریبات ہوئیں۔
قومی ویمنز کرکٹرز نے دفاع وطن کے لیے پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر ان سے اظہار یکجہتی کیا اور بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لیے خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شہدائے وطن کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔