اشتہار

پاکستانی نوجوان سائیکل پر خلیجی ممالک کے سفر پر روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : پاکستانی نوجوان امن کا پیغام لے کر سائیکل پر مدینہ منورہ سے خلیجی ممالک کے دورے کے لیے روانہ ہو گیا وہ اس سے قبل بھی قومی پرچم لے کر مصر اور عراق کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان محمد علی بخش سائیکل پر امن کا پیغام لے کر مدینہ منورہ سے خلیجی ممالک کے لئے روانہ ہوگئے جس کے لیے وہ 18 اپریل کو مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق محمد علی بخش انسداد دہشت گردی کے لیے امن مہم پر روانہ ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے سفر کا آغاز مدینہ منورہ سے کیا ہے جس کے بعد 18 اپریل کو مکہ مکرمہ پہنچ کر وہ مسجد الحرام میں حاضری دیں گے اور بعد ازاں 22 اپریل کو جدہ پہنچیں گے۔

- Advertisement -

اس موقع پر محمد علی بخش نے سائیکل پر خلیجی ممالک کے دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ سے جدہ جائیں گے اور وہاں سے جیزان روانہ ہوں گے جس کے بعد وہ ریاض روانہ ہوجائیں گے۔

انہوں نے مذید کہا کہ پروگرام کے مطابق وہ سعودی عرب کے بعد کویت جائیں گے جہاں سے بحرین، دبئی اور پھر عمان جائیں گے جس کے لیے مجھے ہائی وے پولیس سمیت تمام سرکاری اداروں کے علاوہ عوام کا تعاون بھی حاصل ہے۔

محمد علی بخش نے میڈیا کو بتایا کہ اس سے پہلے وہ پاکستان کا پرچم لے کر مصر اور عراق کا سفر بھی کرچکے ہیں جس پر ذبردست پذیرائی ملی تو اب امن پیغام لے کر خلیجی ممالک کے دورے پر نکلا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستانی نوجوان محمد علی بخش کی سائیکل پر خلیجی ممالک کے دورہ امن مہم کو سعودی عرب کے حلقوں میں سراہا جارہا ہے اور ایسی سرگرمیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے جو پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں