ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

پھٹی بنیان سے کامیابی تک کا سفر کیسے طے کیا؟ کامیڈین نادرعلی کی تلخ کہانی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : یوٹیوب پر "پی فار پکاؤ” نامی چینل کے روح رواں نادر علی جنہوں نے گیارہ سال قبل اپنے کیریئر کا آغاز بہت مشکل حالات میں کیا لیکن اپنی بے پناہ محنت لگن اور مستقل مزاجی سے آج وہ معروف کامیڈین کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔

مزاحیہ اداکار نادر علی کا تعلق کراچی سے ہے ان کا شمار پاکستان کے کامیاب سوشل میڈیا اسٹار کے طور پر کیا جاتا ہے جو اپنی مزاحیہ ویڈیوز سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

انہوں نے پھٹے ہوئے بنیان سے لے کر ایک مہنگی ترین گاڑی کا مالک بننے تک کا سفر کیسے طے کیا؟ نادر علی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے ناظرین کو سب بتا دیا۔

- Advertisement -

نادر علی نے کہا کہ میں نے بہت مشکل مالی حالات میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بہت سے مسائل کا سامنا کرتے ہوئے آج اس مقام پر پہنچا ہوں۔

ایک واقعہ بتاتے ہوئے نادر علی نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ میرے پاس موٹر سائیکل کے پیٹرول کے پیسے نہیں تھے اور میں گھر جانے کیلئے سوک سینٹر سے نارتھ کراچی تک پیدل چل دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ تھا جب میں نے ہمت نہ ہارتے ہوئے اپنے سفر کو جاری رکھا، نادر علی نے یو ٹیوب پر نئے آنے والے فنکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ دوسروں کی نقل کرنے کے بجائے مستقل مزاجی سے اپنی صلاحیتیوں پر انحصار کریں تو ضرور کامیاب ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس فیلڈ میں کام کرنے والوں سے کہتا ہوں کہ اپنے کونٹنٹ میں اپنے کلچر کو پروموٹ کریں، کامیابی حاصل کرنے کیلئے کسی غلط بات کا سہارا نہ لیں، میری ویڈیوز کو لوگ فیملی میں بیٹھ کر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اپنے یوٹیوب پر چینل پر نادر علی مزاحیہ ویڈیوز ریلیز کرتے ہیں یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان کے چینل کو اب تک 35لاکھ سے زائد افراد سبسکرائب کرچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ان کے چینل کو اب تک ایک بلین سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

نادر علی کی ویڈیوز کو دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کی تعداد میں ویوز اور لائکس مل جاتے ہیں جس کے باعث نادر علی کے یوٹیوب چینل پی فار پکاؤ کا شمار پاکستان کے سب سے بڑے یوٹیوب چینلز میں کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں