منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

پاکستانی، بھارتی، بنگلہ دیشی ڈسکاؤنٹ نہ مانگیں، استنبول کی شاپ پر دلچسپ نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول کی ایک دکان پر دلچسپ نوٹس آویزاں کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ پاکستانی، بھارتی، بنگلہ دیشی بھائی ڈسکاؤنٹ نہ مانگیں۔

بھارتی سوشل میڈیا اکائونٹ ایک انسٹاگرام ریل شیئر کی گئی ہے جس میں مبینہ طور پر استنبول میں ایک دکان پر ایک عجیب و غریب سائن بورڈ کو نمایاں کیا گیا ہے، جو جنوبی ایشیا سے آنے والے صارفین کے بارے میں ہے اور ان سے دلچسپ درخواست کی گئی ہے۔

ڈسپلے پر سائن بورڈ نوٹس چسپاں کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے، "بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش کے بھائیوں برائے مہربانی ڈسکائونٹ نہ مانگیں۔”

شیئر کی گئی ریل میں مذکورہ شخص نے لکھا کہ "میں نے استنبول میں خاص طور پر جنوبی ایشیائی لوگوں کے لیے ‘کوئی رعایت نہیں’ کا نوٹس دیکھا۔” ویڈیو میں پینٹنگز اور دیگر سجاوٹ کے ساتھ ایک کاؤنٹر کے قریب نمایاں طور پر آویزاں نوٹس کو بھی دکھایا گیا ہے۔

اس پوسٹ نے تیزی سے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی، جن میں سے بہت سے لوگوں نے کمنٹ سیکشن میں بھرپور مزاحیہ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے پیغام کے شائستہ لہجے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ لفظ بھائیوں نے اس نوٹس کی ہر چیز کو پیارا بنا دیا ہے۔

ایک اور شخص نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ "سرحدوں نے تقسم کردیا، مگر بین الاقوامی شرمندگی نے متحد کردیا”۔ ایک صارف نے لکھا کہ "یہ صرف بھائیوں کے لیے ہے، بہنیں رعایت مانگ سکتی ہیں۔”

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں