تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کشمیر آور ، پاکستان کے کروڑوں عوام کا کشمیریوں سے فقید المثال اظہار یکجہتی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر ملک بھر میں پاکستان کے کروڑوں عوام کشمیریوں سے فقیدالمثال اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کررہے ہیں ، سائرن بجتے ہی قومی ترانے کے بعد کشمیرکا ترانہ پڑھاگیا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر آور کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے، 12 بجتے ہی سائرن بجائے گئے اور پہلے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے بعد کشمیر کا قومی ترانہ پڑھا گیا  ، ٹریفک سگنلز بندہوگئے،ٹرینز بھی رک گئیں،فضائی حدود بھی بندرہی۔

وزیراعظم سیکریٹریٹ پر کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرےمیں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ، شرکا نے پاکستانی کشمیری پرچم اٹھا رکھے اور پارلیمنٹ ہاوس کا علاقہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتا رہا۔

مظاہرے میں صدر مملکت ، وزیراعظم عمران خان اور ارکان اسمبلی وسینیٹ شریک ہوئے۔

مرکزی تقریب شاہراہ دستور پر ہوگی اور وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں طلبہ اور نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔

دوسری جانب کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں مزار قائد پر شہریوں کی بڑی تعدادجمع ہوئی جبکہ لاہورکےچیئرنگ کراس پر اجتماع ہوا ، پشاور اورکوئٹہ میں ریلیاں نکالی گئیں۔

یاد ریے وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہم آج باہر نکل کر کشمیری بھائیوں کو پیغام دیں گے، پوری قوم بھارتی سفاکیت، غیر انسانی کرفیو، تشدد، کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے اور جنت نظیر وادی پر غیر قانونی قبضے کے خلاف متحد اور ایک ہے، کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کا منصوبہ جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے۔

واضح رہے وزیراعظم نے اپنے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ آخری سانس تک کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، پاکستان کشمیر کے لیےہر حد اور ہر سطح تک جائےگا، اس جمعے سے ہر ہفتے آدھا گھنٹہ کشمیری بھائیوں کے نام کریں گے۔

Comments

- Advertisement -