اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

پیرس اولمپکس کے لیے پاکستان کا 18 رکنی دستہ آج فرانس روانہ ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس اولمپکس میں شرکت کے لیے پاکستان کا 18 رکنی دستہ آج فرانس کے لیے روانہ ہوگا اولمپکس میلہ 26 جولائی سے شروع ہوگا۔

فرانس کے شہر پیرس میں 26 جولائی سے سج رہا ہے اولمپکس میلہ، جس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے ایتھلیٹس فرانس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستان کا 18 رکنی دستہ بھی آج فرانس کے لیے روانہ ہوگا۔

پیرس اولمپکس کے لیے پاکستانی دستے میں 7 ایتھلیٹس اور 11 آفیشلز شامل ہیں۔

- Advertisement -

کھلاڑیوں میں تین شوٹرز، تیراکی میں جہاں آرا شامل ہیں جب کہ آفیشلز میں کوچ اور طبی عملہ شامل ہے۔

جیولین ہیرو ارشد ندیم اور جہاں آرا افتتاحی تقریب میں قومی دستے کی قیادت کریں گے۔

اس بار بدقسمتی سے پاکستان اپنے ہی قومی کھیل ہاکی کے ایونٹ کیلیے کوالیفائی نہیں کرسکا۔

ویڈیو: پیرس اولمپکس کی مشعل مشہور زمانہ ایفل ٹاور پہنچ گئی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں