ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

پاکستان نے ایک اور ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو کے بعد ایک اور ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بنکاک میں ہونے والی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں عامر خان نے طلائی تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔

مینگورہ سوات سے تعلق رکھنے والے عامر خان نے چیمپئن شپ میں بھارت، نیپال اور فلپائن کے کھلاڑیوں کو شکست دی۔

- Advertisement -

طلائی تمغہ جیتنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے عامر خان کو مبارکباد دی۔

صدر زرداری نے کہا کہ عامر خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے، امید ہے وہ مستقبل میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پیرس اولمپکس 2024 کے جیولن تھرو میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج ارشد ندیم کے آبائی علاقے میاں چنوں پہنچیں اور قومی ایتھلیٹ کو دس کروڑ روپے کا چیک اور لگژری گاڑی بطور انعام دی۔

حکومتی شخصیات کے علاوہ بھی دیگر لوگوں کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں