ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک کے لئے بند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک کے لئے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بیان جاری کیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کل 11 مئی، دوپہر بارہ بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔

بندش کا حکم پاکستان اور بھارت کے درمیان فوجی سرگرمیوں میں حالیہ اضافے کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جاری حفاظتی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہیں گے اور کوئی بھی تجارتی، نجی یا کارگو پرواز اس وقت کے دوران روانہ یا لینڈ نہیں کرے گی۔


پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں


گذشتہ روز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نوٹم میں فضائی آپریشن دوپہر بارہ بجے تک عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں حالیہ حملے کے بعد اسلام آبادانٹرنیشل ائیرپورٹ سے قومی اورنجی ائیرلائن کی پروازوں کی روانگی تاخیر کاشکار ہوئیں۔

نجی ایئرلائن کی بیرون ملک سے لاہوراورسیالکوٹ ائیرپورٹ پر انے والی دو پروازیں کوئٹہ موڑ دی گئیں تھیں جبکہ کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مسافروں سے خالی کروا کرغیر ملکی مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر بیسز نور خان، مرید اور شورکوٹ پر میزائل داغے تھے جسے پاک فضائیہ نے ناکام بنادیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں