ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بحال

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بحال کردی گئیں۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں، مسافر اپنی پروازوں کے تازہ شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔

اب سے کچھ دیر قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ پر اتفاق کیا ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن کی کاوشوں میں اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ آج شام ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر نافذ العمل ہوگیا ہے، پاکستان نے واضح کہا تھا کہ بھارت رکے گا تو ہم بھی جواب نہیں دیں گے، بھارت نے جارحیت جاری رکھی جس کا ہم  نے بھی مؤثر جواب دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بیان جاری کیا تھا کہ پاکستان کی فضائی حدود کل 11 مئی، دوپہر بارہ بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔

بندش کا حکم پاکستان اور بھارت کے درمیان فوجی سرگرمیوں میں حالیہ اضافے کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جاری حفاظتی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں