واشنگٹن : امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوروناکی صورتحال دنیاکےکئی ممالک سےبہترہے، پاکستان نے وبا سے نمٹنے کیلئے بروقت نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے ٹیلی مباحثےمیں شرکت کی، اس موقع پرپاک امریکاتعلقات،افغانستان میں قیام امن کے حوالے اور کوروناکی روک تھام کیلئے پاکستان کےاقدامات پر گفتگو کی گئی۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ امریکامیں پھنسےپاکستانیوں کی واپسی کیلئےہمہ وقت کام کررہےہیں، پاکستان میں کوروناکی صورتحال دنیاکےکئی ممالک سےبہترہے، پاکستان نے وبا سے نمٹنے کیلئے بروقت نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا۔
اسد مجید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نےترقی پذیرممالک کیلئےگلوبل ڈیٹ ریلیف کاآئیڈیاپیش کیا ، پاک امریکاتعلقات میں گزشتہ ڈیڑھ سال میں مثبت پیش رفت ہوئی ، امریکانےپاکستان کو10ترجیحی ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے اور پاکستان کیلئے15ملین ڈالرزکی فنڈنگ کابھی اعلان کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان نے سنجیدگی،اخلاص سےافغان امن کے قیام کیلئےکوششیں کی، اس مقصد کے حصول کیلئے پاکستان اپنا تعاون جاری رکھے گا۔