ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکا کی جانب سے 4 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار میں پاکستان کی مدد کی گئی۔
ترجمان میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی پراجیکٹس کے ذریعے لاکھوں گھروں میں بجلی فراہم ہو رہی ہے۔
- Advertisement -
انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز پر گرین الائنس کے ذریعے مل کر کام کررہے ہیں، آبی وسائل، اسمارٹ زراعت اور قابل تجدید توانائی میں تعاون جاری ہے۔