پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر سہ ملکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔
ڈھاکا میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 62 رنز سے شکست دے دی۔ بھارت 175کےتعاقب میں مقررہ 15اوورز میں 7وکٹ پر112 رنز بنا سکا۔
بھارت کے سنیل رمیش 39اور پنکج 23 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ پاکستان کےساجد نواز نے 2، کپتان نثار علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے پہلی اننگز پر 15 اوورز میں 3وکٹ پر 174 رنز بنائےتھے۔ پاکستان کےکپتان نثار علی نے 69رنز کی ناقابل شکست شاندار اننگ کھیلی، ظفر اقبال 24 بالزپر 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کے اجے کمار نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں میزبان بنگلادیش، پاکستان اور بھارت نے شرکت کی۔